Friday, April 19, 2024

وزیراعظم نے پھر پیغام دے دیا کہ مظلوم کشمیریوں کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے ، فردوس عاشق

وزیراعظم نے پھر پیغام دے دیا کہ مظلوم کشمیریوں کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے ، فردوس عاشق
October 11, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) فردوس عاشق نے کہا وزیراعظم نے پھر پیغام دے دیا کہ مظلوم کشمیریوں کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے۔ انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر ثابت کیا گیا کہ سب کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔ اظہار یکجہتی کے لیے صدر مملکت عارف علوی، چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی اور وزیر امور کشمیر علی آمین گنڈا پور، فردوس عاشق اعوان  نے ڈی چوک میں  عوام کے ساتھ جمع ہو کر  انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر اظہار یکجہتی کیا۔ عوام نے کثیر تعداد  میں شرکت کی ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج عوام نے زنجیر بنا کر یہ پیغام دیا ہے کہ پاکستان مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان چٹان بن کر کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دنیا کو آج پیغام دیا ہے کہ وہ مظلوم کشمیریوں کو بھارتی فورسز جہنوں نے ان کو گھروں میں قید کر رکھا ہے ان کا حق آزادی چھین رکھا ہے وہ ان کو دلایا جائے۔ ریلی میں بوڑھوں، بچوں اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور انسانی زنجیر بنا کر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا ۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ خطے میں امن کے لیے کشمیریوں کو ان کا حق دیا جائے۔ مظاہرین نے کشمیر بنے گا پاکستان اور مودی کے خلاف نعرے بازی بھی کی ۔ مظاہرین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کشمیری عوام کی آزادی کے لیے  حکومت اعلان کرئے تو ہم جہاد کے لیے بھی تیار ہیں ۔