Tuesday, April 23, 2024

وزیراعظم نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 5 روپے 40 پیسے کا اضافہ کردیا

وزیراعظم نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 5 روپے 40 پیسے کا اضافہ کردیا
July 15, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 5 روپے 40 پیسے کا اضافہ کردیا۔ نئی قیمتوں پر عملدرآمد آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

حکومت نے بڑی عید سے قبل ہی عوام پر بڑا پٹرول بم گراتے ہوئے پیٹرول کی فی لٹر قیمت میں 5 روپے 40 پیسے کا اضافہ کردیا۔ وزیراعظم کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں 2.54 روپے فی لٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 1.39 روپے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.27 روپے فی لٹر کی اجازت دی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں پر عملدرآمد آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد 116 روپے 53 پیسے فی لٹر، مٹی کے تیل کی قیمت 87 روپے 14 پیسے فی لٹر، پٹرول کی قیمت 118 روپے 9 پیسے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 84 روپے 67 پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی۔

معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 11 روپے سے زائد اضافے کی سفارش کی تھی لیکن وزیراعظم نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی غرض سے مطلوبہ اضافہ نہیں کیا اور اس فیصلے کے نتیجے میں پڑنے والا بوجھ حکومت خود برادشت کرے گی۔