Saturday, April 20, 2024

وزیراعظم نے پودا لگا کر رواں سال کی مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کردیا

وزیراعظم نے پودا لگا کر رواں سال کی مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کردیا
July 26, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے دس بلین شجرکاری مہم کے تحت پودا لگا کر رواں سال کی مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کردیا۔

سوموار کے روز تقریب سے خطاب میں بولے ہم آنے والی نسلوں کے لیے بہتر ملک چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں، ہمارے دس ارب درخت لگانے کے ہدف کو دنیا سراہتی ہے۔ گلوبل وارمنگ سے بچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ہوں گے۔

اُنہوں نے کہا، برسات میں شجر کاری مہم کا آغاز کررہے ہیں، ہر پاکستانی اگر ایک درخت اگا دے تو انقلاب آجائے گا۔ گرم ہوتے موسم کا مقابلہ کرنے کے لئے شجرکاری کرنا ہوگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ، ملک میں درخت لگانے پر کسی نے توجہ نہیں دی، 10 ارب درخت لگانے کا ٹارگٹ ہے، پاکستان گلوبل وارمنگ کے سلسلے میں دنیا کو لیڈ کررہا ہے۔

عمران خان بولے کہ، آلودگی کے خاتمے کےلئے شجرکاری بہت ضروری ہے، انگریز باہر سے آئے تھے لیکن ہم نے ان کے لگائے جنگلات بھی ختم کردیئے۔