Friday, May 17, 2024

وزیراعظم نے پارٹی قیادت کو پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری کرنے کا حکم دیدیا

وزیراعظم نے پارٹی قیادت کو پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری کرنے کا حکم دیدیا
December 23, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے دورہ لاہور پر پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو فوری طور پر پنجاب کے اضلاع میں بلدیاتی ہوم ورک شروع کرنے کا حکم دیدیا۔ آب پاشی کے منصوبوں کی مشترکہ مانیٹرنگ پر سندھ کے عدم تعاون پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی ناقص کارکردگی کے بعد وزیراعظم عمران خان پھر ایکٹو ہوگئے۔

وزیراعظم کی لاہور میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور پارٹی کے سینئر رہنمائوں کے ساتھ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات پر بڑی بیٹھک ہوئی۔

وزیراعظم نے پارٹی اور حکومتی رہنمائوں کو مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم نے فوری طور پر پنجاب کے اضلاع میں بلدیاتی ہوم ورک شروع کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی حکمت عملی کی خود نگرانی کروں گا۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم سے ملاقات کی، چیف سیکرٹری اور آئی جی بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت، انتظامی اُمور، امن و امان، کھاد کی کسانوں کو بلاتعطل فراہمی کے لیے اقدامات، بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا بھی بتایا۔