Saturday, May 18, 2024

ماضی کے حکمرانوں نے دولت بنائی ، عوام غریب سے غریب ہوتے گئے ، وزیر اعظم

ماضی کے حکمرانوں نے دولت بنائی ، عوام غریب سے غریب ہوتے گئے ، وزیر اعظم
December 24, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی اجلاس ہوا جس میں احتساب عدالت کے فیصلے کی روشنی میں حکمت عملی اور لائحہ عمل طے کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے اجلا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے سے سچ عوام کے سامنے آگیا، ماضی کے حکمرانوں نے  دولت بنائی جبکہ عوام غریب سے غریب  تر ہوتے گئے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نےاجلاس میں کہا کہ  10 سال میں 24 ہزار ارب روپے قرضہ لیا گیا ، اتنے بڑے قرضے کے بعد بھی عوام کی حالت پر کوئی فرق نہیں پڑا ۔احتساب کا عمل ملکی ترقی کے لیے ضروری ہے ۔