Thursday, April 18, 2024

وزیراعظم نے پارٹی، حکومتی ترجمانوں کا اجلاس آج شام طلب کر لیا

وزیراعظم نے پارٹی، حکومتی ترجمانوں کا اجلاس آج شام طلب کر لیا
November 29, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی چھ ماہ ایکسٹینشن کے ایک دن بعد، وزیراعظم عمران خان نے پارٹی اور حکومتی ترجمانوں کا اجلاس آج شام طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق، اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ قانونی ٹیم ترجمانوں کو سپریم کورٹ کے فیصلہ سے متعلق بریفنگ دے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے پارٹی اور حکومتی ترجمانوں کا اجلاس آج  شام طلب کر لیا۔ اجلاس 5 بجے وزیر اعظم آفس میں ہو گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ جبکہ قانونی ٹیم ترجمانوں کو سپریم کورٹ کے فیصلہ سے متعلق بریف کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے دوران اجلاس پارٹی بیانیہ تشکیل دیا جائے گا جبکہ وزیراعظم عمران خان ترجمانوں کو پارٹی گائیڈ لائنز دیں گے۔