Tuesday, April 30, 2024

وزیراعظم نے پارٹی ترجمانوں کا اجلاس آج بلا لیا

وزیراعظم نے پارٹی ترجمانوں کا اجلاس آج بلا لیا
December 28, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کا اجلاس آج بلا لیا۔ عمران خان سیاسی صورتحال پر حکومتی بیانیے سے متعلق لائن آف ایکشن سمجھائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ڈی ایم کی حکومت مخالفت تحریک سمیت سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا جبکہ معاشی میدان میں حکومتی کامیابیوں پر ترجمانوں کو آگاہ کیا جائیگا۔ اپوزیشن کے خلاف حکومتی بیانے کو کیسے بہتر کرنا ہے؟ کے علاوہ سینیٹ الیکشن پر بھی مشاورت ہو گی۔