Saturday, April 27, 2024

وزیراعظم نے پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ میں جھوٹ بولا : عمران خان

وزیراعظم نے پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ میں جھوٹ بولا : عمران خان
January 3, 2017

 اسلام آباد(92نیوز)پانامہ لیکس معاملے میں نیا ٹیوسٹ تحریک انصاف مے فیئر فلیٹس کے حوالے سے نئے ثبوت لے آئی ، آئی سی آئی جے سے حاصل کی گئی دستاویزات کے مطابق مریم نواز ہی نیلسن اور نیسکول کمپنیوں کی اصل مالک ہیں عمران خان کہتے ہیں وزیراعظم نے پارلیمنٹ ا ور سپریم کورٹ میں جھوٹ بولا قطری شہزادے کا خط بھی فراڈ نکلا۔

تفصیلات کےمطابق عمران خان نے مے فیئر فلیٹس اور آف شور کمپنیوں کے نئے دستاویز ی ثبوت میڈیا کے سامنے پیش کردیئے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ دستاویزات ثابت کرتی ہیں کہ نیلسن اور نیسکول کمپنیوں کی اصل مالکن مریم نواز ہیں کہتے ہیں وزیراعظم نے پارلیمنٹ او ر سپریم کورٹ میں جھوٹ بولا قطری شہزادے کا خط بھی فراڈ ہے  اس کےخلاف کارروائی ہونی چاہئے۔

اس موقع پر جہانگیر ترین نے بریفنگ میں بتایا کہ منروا کمپنی کی ای میل دستاویزات سے بھی ثابت ہوتا ہے کہ نیلسن اور نیسکول کمپنیوں کی اصل مالکن وزیراعظم کی صاحبزادی ہی ہیں موسک فرانسیکا اور ایف آئی اے کے درمیان ہونے والی تمام ای میل ریکارڈ میں نیلسن اور نیسکول سے حسین نواز کا تعلق ہے نہ قطری شہزادے کا  تمام خطوط پر مریم کے دستخط بھی موجود ہیں۔

تحریک انصاف کے چیئرمین کا یہ بھی کہنا تھا کہ 2006ءمیں د ونوں کمپنیوں کا تعلق مریم نواز سے ہی تعلق ہوتا ہے خطوط پر گھر کا ایڈریس بھی ماڈل ٹاﺅن کا ہی لکھا گیا  ایک خط میں مریم نواز نے اعتراف بھی کیا کہ رقم ان کے خاندان کی ہے کہتے ہیں ثابت کیا جائے منی ٹریل کیسے ہوئی۔