Friday, April 26, 2024

وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی اجلاس آج، کابینہ کا کل طلب کرلیا

وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی اجلاس آج، کابینہ کا کل طلب کرلیا
November 4, 2019
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج، وفاقی کابینہ کا کل طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے ارکان کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔ وزیراعظم موجودہ صورت حال پر ارکان کو اعتماد میں لیں گے ،اپوزیشن احتجاج پرحکومتی اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا۔کابینہ اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا، ای سی سی کے فیصلوں، قانون سازی سے متعلق خصوصی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائیگی جبکہ سی ڈی اے کی تنظیم نو بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔ ذرائع کے مطابق میجر جنرل عامر مجید کی بطور ڈی جی رینجرز پنجاب عارضی تبادلہ کی منظوری بھی دی جائے گی۔