Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 2 فروری کو طلب کرلیا

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 2 فروری کو طلب کرلیا
January 31, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 2 فروری کو طلب کرلیا۔ 9 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا۔

کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور ہوگا، نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

تاریخی یادگاروں کو محفوظ بنانے کیلئے بھارت سے مخصوص پتھر منگوانے کی منظوری بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈا میں شامل ہے۔