Thursday, March 28, 2024

وزیراعظم نے نسٹ میں این اویٹیو ہیلتھ ٹیکنالوجی کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم نے نسٹ میں این اویٹیو ہیلتھ ٹیکنالوجی کا افتتاح کر دیا
October 16, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان کارڈیک سٹنٹ بنانے والے ملکوں کی فہرست میں شامل ہو گیا۔ وزیراعظم نے نسٹ میں این اویٹیو ہیلتھ ٹیکنالوجی کا افتتاح کر دیا۔ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ماضی میں حکومتی کردار اور ڈائریکشن کا فقدان تھا جسے ہم نے ختم کیا۔ آج نسٹ نے بڑی کامیابی حاصل کی۔ دل کے مریضوں کے اخراجات میں کمی آئے گی۔ مقامی طور پر اسٹنٹ تیار ہونے سے ملک میں دل کے مریضوں کو معیاری اور سستے اسٹنٹ دستیاب ہوں گے جبکہ ملک کو سالانہ 8 ارب روپے کی بچت ہو گی۔ انہوں نے کہا این آر او دینا اور سمجھوتا کرنا آسان تو ہے مگر تباہی کا راستہ ہے۔ بہتری کا راستہ آسان نہیں ہوتا اور مشکل فیصلے ہی آپ کو آگے لے جاتے ہیں۔ اس وقت ملک صحیح راستے پر جارہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ  بدقسمتی سے اداروں میں کوآرڈینیشن کی کمی نظر آئی ہے۔ حکومت سنبھالی تو برآمدات کے مقابلے میں درآمدات بہت زیادہ تھیں۔ ڈالر کی کمی کے باعث ہر کچھ عرصے بعت ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے۔