Saturday, April 27, 2024

وزیراعظم نے ملتان ایئرپورٹ کے نئے ٹرمینل کا افتتاح کردیا

وزیراعظم نے ملتان ایئرپورٹ کے نئے ٹرمینل کا افتتاح کردیا
March 9, 2015
ملتان(ویب ڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف  نے ملتان ائیرپورٹ کے انٹرنیشنل ٹرمینل کا افتتاح کر دیا جبکہ علاقے میں میگا پراجیکٹس کا بھی اعلان کیا۔نواز شریف کا کہناتھا کہ ہم  نے  انٹرسٹی رنگ روڈ بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔انٹرسٹی رنگ روڈ 32کلو میٹر ہو گی وفاق فنڈنگ کریگی اور پنجاب اسے تعمیر کریگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف ہم سب کو ایک ہونا چاہئے ،تمام سیاسی قیادت ملکی ترقی کا ایجنڈا مل کر بنائے  اور ہمارا ساتھ دے ،لوڈ شیڈنگ جلد ختم کریں گے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ،یوسف رضا گیلانی نے اس ایئرپورٹ کی بنیاد رکھی اسے  پایہ تکمیل تک ہم نے پہنچایا ہے،جنوبی پنجاب میں ملتان اہم علاقہ ہے ،پنجاب کے پانچوں دریا یہاں ملتے ہیں۔۔ وزیراعظم  نوازشریف کا کہنا تھا کہ ملتان تاریخی اعتبار سے ثقافتی مرکز ہے، نیا ٹرمینل یہاں کے لوگوں کا دیرینہ تقاضا تھا جسے پایہ تکمیل تک پہنچا دیا گیا ،ملک کے کسی بھی علاقے میں ترقی پاکستان کی ترقی ہے، انٹرنیشنل ٹرمینل  سے  برآمدات میں اضافہ ہو گا  ،مینگو فلائٹس پوری دنیا میں پاکستان کی مٹھاس پہنچائیں گی نئےٹرمینل کو شہری ہوابازی کے لیے مخصوص کیا گیا ہے ۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  انہوں نے تین یا چھ ماہ میں مسئلے حل کرنے کا کبھی وعدہ نہیں کیا ،نہ کبھی الیکشن سے پہلے اور نہ بعد میں  دوہزار سترہ تک دس ہزار میگا واٹ نئی بجلی سسٹم میں لائیں گے۔  انہوں نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی بھی تعریف کی اور کہا کہ  گیلانی نے اس ایئرپورٹ کی بنیاد رکھی ،   ہم نے  پایہ تکمیل تک پہنچایا،ان کی تشریف آوری ہمارے لئے باعث عزت ہے ،انکا شکریہ ادا کرتا ہوں