Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اٹھائے جانے کے بعد خونی فسادات کا خدشہ ظاہر کر دیا

وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اٹھائے جانے کے بعد خونی فسادات کا خدشہ ظاہر کر دیا
December 21, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اٹھائے جانے کے بعد خونی فسادات کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ بھارت میں ہندوتوا اور فاشسٹ نظریات کا غلبہ ہو رہا ہے۔ مودی حکومت میں بھارت ہندوتوا بالادستی کے ساتھ ساتھ ہندوراشٹرا کی طرف بھی بڑھ رہا ہے۔ متنازع قانون کے خلاف بھارت کے حق پسند احتجاج کر رہے ہیں اور یہ احتجاج اب ایک تحریک کی شکل اختیار کر رہا ہے۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1208361385761148928 وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کے بیانات جھوٹے فلیگ آپریشن سے متعلق ہمارے خدشات میں اضافہ کر رہے ہیں، جارحیت کی صورت میں منہ توڑ جواب کے علاوہ ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں ہو گا۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1208361378274271232 وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوجوں کا محاصرہ جاری ہے۔ کشمیر میں کرفیو اٹھائے جانے کے بعد وہاں خونی فسادات کا خدشہ ہے۔ ہم عالمی برادری کو بھارتی رویے سے متعلق متنبہ کر رہے ہیں۔ بھارت  میں بڑھتے مظاہروں کے ساتھ پاکستان کے لیے خطرات بڑھ رہے ہیں۔