Friday, April 19, 2024

وزیراعظم نے معاون خصوصی ندیم بابر سے استعفی طلب کرلیا

وزیراعظم نے معاون خصوصی ندیم بابر سے استعفی طلب کرلیا
March 26, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی ندیم بابر سے استعفی طلب کرلیا۔ سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔

وفاقی وزیر اسد عمر وفاقی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم بحران کی تحقیقات ایف آئی اے کے سپرد کردی گئیں۔ 90 روز کے اندر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے فرانزک آڈٹ کا ٹاسک دیا گیا۔ ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کرکے کیس دائر کیا جائے گا، مافیاز کو کسی صورت میں معاف نہیں کیا جائے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے آلودگی پھیلائی وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ ایسے لوگوں کو ہتھکڑی لگے۔ شفاف تحقیقات کیلئے لازم ہے کہ معاون خصوصی عہدے پر نہ ہوں۔ یہ صرف جون 2020 کے بحران کے حوالے سے تحقیقات ہونگیں۔

شفقت محمود نے کہا کہ ندیم بابر اور سیکرٹری پٹرولیم کو صرف تحقیقات کیلئے عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ عمر ایوب پالیسی سطح کے معاملات دیکھتے ہیں لٰہذا ان کا اس تعلق نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرولیم بحران پر بننے والے کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم کو اگلے ہفتے پیش کردی جائیگی۔ رپورٹ کو کابینہ کی منظوری کے بعد پبلک کردیا جائے گا۔