Monday, May 13, 2024

وزیراعظم نے معاون خصوصی عاصم باجوہ کا استعفیٰ مسترد کردیا

وزیراعظم نے معاون خصوصی عاصم باجوہ کا استعفیٰ مسترد کردیا
September 4, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) استعفیٰ مسترد، وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو بطور معاون خصوصی اطلاعات کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔ عمران خان نے کہا کہ عاصم سلیم باجوہ نے جو ثبوت اور وضاحت پیش کی وہ اس پر مطمئن ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کا استعفیٰ مسترد  کردیا گیا، بطور معاون خصوصی برائے اطلاعات کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی گئی۔ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں اپنا استعفیٰ پیش کیا، وزیراعظم عمران خان نے استعفی منظور کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جو ثبوت اور وضاحت پیش کی اس پر مطمین ہیں، وزیراعظم نے بطور معاون خصوصی کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے 4 صفحات پر مشتمل تردیدی بیان جاری کرتے ہوئے خود پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کیا تھا۔ اپنے ٹویٹ میں عاصم باجوہ نے لکھا کہ میرے اور اہلخانہ کیخلاف الزامات کی کوشش بے نقاب ہو گئی، وہ اپنے خلاف تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔ فخر اور وقار کے ساتھ پاکستان کی خدمت جاری رکھیں گے۔