Monday, May 6, 2024

وزیراعظم نے مشیران اور معاونین خصوصی کو کمیٹیوں کے ممبر کے عہدے سے ہٹا دیا

وزیراعظم نے مشیران اور معاونین خصوصی کو کمیٹیوں کے ممبر کے عہدے سے ہٹا دیا
December 16, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے مشیران اور معاونین خصوصی کو کمیٹیوں کے ممبر کے عہدے سے ہٹا دیا۔ مشیرعبدالرزاق داؤد اور مشیر ڈاکٹرعشرت حسین کو کابینہ کمیٹیوں کے ممبر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داود اقتصادی رابطہ کمیٹی، کابینہ کی توانائی کمیٹٰی اور کابینہ کمیٹی سرکاری ملکیتی اداروں اور کابینہ کمیٹٰی سی پیک کے رکن بھی نہیں رہے۔ مشیر ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری کی ای سی سی کی رکنیت بھی ختم کردی گئی ہے۔

ڈاکٹر عشرت حسین کابینہ کمیٹی سی پیک کے رکن بھی نہیں رہے ۔ وزیر اعظم نے معاون خصوصی ندیم بابر کی کابینہ کمیٹی ادارہ جاتی اصلاحات کی رکنیت ختم کر دی ہے ۔ معاون خصوصی اسٹیبلشمنٹ شہزاد ارباب اب کابینہ کمیٹی ادارہ جاتی اصلاحات کے رکن بھی نہیں رہے ہیں۔