Friday, May 10, 2024

وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 23 دسمبر کو بلایا ہے ، مراد علی شاہ

وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 23 دسمبر کو بلایا ہے ، مراد علی شاہ
December 20, 2019
 کراچی (92 نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 23 دسمبر کو بلایا ہے۔ آئل اینڈ گیس پر سندھ کے مسائل سامنے رکھوں گا۔ وزیر اعلی سندھ مرادعلی شاہ نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ میں تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سےگفتگو میں کہا کہ پرویز مشرف کی پھانسی سے متعلق فیصلے پر بہت سے لوگوں نے اعتراض کیا ہے۔ فیصلے کو مزید متازع نہیں بنانا چاہے بلکہ آئین اور قانون کے مطابق ڈیل کرنا چاہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نے 23 دسمبر کو کونسل آف کامن انٹرسٹ کا اجلاس طلب کیا ہے۔ وہ اس میں شرکت کریں گے اور صوبے کے حقوق سے متعلق بات کریں گے۔ وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سے پس پردہ کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔ پیپلزپارٹی ہر اس بات پر اعتراض کرتی ہے جو آئین کے خلاف ہو۔