Friday, May 17, 2024

وزیراعظم نے مدینہ فاؤنڈیشن کے تعاون سے بنائے گئے شیلٹر ہوم کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم نے مدینہ فاؤنڈیشن کے تعاون سے بنائے گئے شیلٹر ہوم کا افتتاح کر دیا
January 3, 2020
 فیصل آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے مدینہ فاؤنڈیشن کے تعاون سے بنائے گئے شیلٹر ہوم کا افتتاح کر دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ تقریب میں سی ای او 92 نیوز میاں رشید، چیئرمین مدینہ فاؤنڈیشن میاں حنیف بھی موجود تھے۔ ایڈیٹر انچیف روزنامہ 92 نیوزمیاں حیدر امین بھی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے۔ کمشنرعشرت علی، ڈپٹی کمشنر محمد علی، آر پی او رفعت مختار نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ شیلٹر ہوم جنرل بس اسٹینڈ پر بنایا گیا ہے۔ وزیراعظم نے جدید شیلٹر ہوم بنانے پر چیئرمین مدینہ فاؤنڈیشن میاں حنیف کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم کو پناہ گاہ میں فراہم کی گئی سہولیات پر بریفنگ بھی دی گئی ۔ وزیراعظم عمران خان نے شیلٹر ہوم میں سہولیات دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے پناہ گاہ کےافتتاح کے بعد خصوصی دعاکی ۔ پناہ گاہ میں مسجد اور لائبریری بھی بنائی گئی ہے۔ وزیراعظم نے شیلٹر ہوم سے کھانا بھی تناول کیا۔