Thursday, April 25, 2024

‏وزیراعظم نے لاک ڈاؤن میں نرمی عوام کی زندگیوں میں آسانی کیلئے کی ، فردوس عاشق اعوان

‏وزیراعظم نے لاک ڈاؤن میں نرمی عوام کی زندگیوں میں آسانی کیلئے کی ، فردوس عاشق اعوان
April 16, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ‏وزیراعظم نے لاک ڈاؤن میں نرمی عوام کی زندگیوں میں آسانی کیلئے کی۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1250660268134236160 فردوس عاشق اعوان نے سماجی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کہ لاک ڈاؤن میں نرمی عوام کے لئے ہے ، اس کا یہ مطلب نہیں کہ کرونا کے جنگ ختم ہو گئی۔ ہم نے خود کو بھی محفوظ رکھنا ہے اور دوسروں کو بھی بچانا ہے۔ تمام شہریوں کو حقوق وفرائض میں توازن پیدا کرنا ہو گا۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1250660430021877760 فردوس عاشق اعوان نے کہا اپیل کرتے ہیں کہ احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلوں پر سختی سے عمل کریں۔ یہ جنگ عوام کی مدد اور تعاون کے بغیر نہیں جیتی جاسکتی۔ ذمہ دار شہری کا کردار ادا کرتے ہوئے احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ کرونا کا واحدعلاج احتیاط اور پرہیز ہے۔