Friday, April 19, 2024

وزیراعظم نے قانونی اصلاحات کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے وکلاء سے تعاون مانگ لیا

وزیراعظم نے قانونی اصلاحات کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے وکلاء سے تعاون مانگ لیا
September 2, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے قانونی اصلاحات کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے وکلاء سے تعاون مانگ لیا۔

وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان سے گفتگو میں کہا وکلا تنظیموں کی جمہوری فروغ اور استحکام کے لیے گراں قدر خدمات ہیں۔

انہوں نے کہا، خوشحالی انصاف اور عدل کے نظام سے ہی ممکن ہے،ماضی میں طاقتور طبقہ قانون کی گرفت سے آزاد رہا اور کمزور طبقات کا قانون کے غلط استعمال سے استحصال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے وکلاء ہاوسنگ کالونی میں درپیش رکاوٹیں دور کرنے کی بھی ہدایت کی۔