Friday, March 29, 2024

‘وزیراعظم نے غلط بیانی نہیں کی توپھر استثنا کیوں مانگ رہے ہیں؟’

‘وزیراعظم نے غلط بیانی نہیں کی توپھر استثنا کیوں مانگ رہے ہیں؟’
January 17, 2017

اسلام آباد (92نیوز) سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت جاری ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ وزیراعظم نے کوئی غلط بیانی نہیں کی تو پھر استثنا کیوں مانگ رہے ہیں؟ جسٹس اعجاز نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ وزیراعظم نے خود ہی استثنا لینے سے انکارکیا تھا۔ وزیراعظم کے وکیل نے کہا پارلیمنٹ ہی استثنا ختم کرسکتی ہے۔

جسٹس آصف  سعید کھوسہ نے ریمارکس میں کہا کہ عدالت قرار دے چکی ہے کہ پارلیمنٹ میں کی گئی تقریر کو ارکان کے خلاف بطور ثبوت استعمال کیا جا سکتا ہے۔ برطانوی عدالت ایک فیصلے میں کہہ چکی ہے کہ کرپشن کو پارلیمانی استسنی حاصل نہیں۔ ادھر مریم نواز نےعدالت میں اضافی دستاویزات جمع کروا دیں۔