Wednesday, May 1, 2024

وزیراعظم نے عدالت سے کوئی استثنیٰ نہیں مانگا: نون لیگ

وزیراعظم نے عدالت سے کوئی استثنیٰ نہیں مانگا: نون لیگ
January 17, 2017

اسلام آباد (92نیوز) لیگی رہنماوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا کیس دم توڑ رہا ہے، عمران خان کی سیاست یوٹرنز پر مبنی ہے۔ اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سیاست میں جتنے رنگ عمران خان نے بدلے اتنے گرگٹ بھی نہیں بدلتا۔ عمران خان جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں، ہم سے استعفے مانگنے والے خود استعفے دے کر گئے تھے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سیاست یو ٹرنز پر مبنی ہے۔ چوتھی مرتبہ بھی نواز شریف وزیراعظم منتخب ہونگے۔ تحریک انصاف کا کیس دم توڑ رہا ہے۔ طلال چوہدری کہتے ہیں کہ عمران خان سیاست سے تو نہ سہی لیکن جھوٹ بولنے سے تو ریٹائرمنٹ لے لیں۔

وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان قوم سے جھوٹ بولتے رہے۔ وزیراعظم نے عدالت سے کوئی استثنی نہیں مانگا۔ عمران خان نے خود الیکشن کمیشن سے استثنیٰ مانگا۔