Saturday, April 27, 2024

وزیراعظم نے ضلع خیبر میں احساس نشوونما پروگرام کا اجراء کردیا

وزیراعظم نے ضلع خیبر میں احساس نشوونما پروگرام کا اجراء کردیا
August 13, 2020
پشاور (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ضلع خیبرمیں احساس نشوونما پروگرام کا اجراء کردیا۔ چیئرپرسن احساس پروگرام ثانیہ نشتر نے وزیراعظم کو پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دی۔ چیئرپرسن احساس پروگرام ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس نشوونما پروگرام ڈیڑھ سال کا جامع منصوبہ ہے۔ پروگرام کے تحت بچیوں کو سہ ماہی دو ہزار اور بچوں کو پندرہ سو روپے دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دودھ پلانے والی مائوں اور چھ ماہ سے دوسال تک عمر کے بچوں کو صحت بخش اضافی غذا کے ساشے بھی دیئے جائیں گے۔ صوبے کے 9 اضلاع میں 33 مراکز قائم کئے جائیں گے۔ ثانیہ نشتر نے کہا ملک میں 40 فیصد بچے غذائی قلت اور پست قد کے شکار ہیں۔ پاکستان میں غذائی قلت کی سب سے زیادہ شرح قبائلی اضلاع میں ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ضلع خیبر میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا، انسداد پولیو مہم کے تحت بچے کو قطرے پلائے۔ اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ محمود خان بھی ساتھ موجود تھے، وزیراعظم نے یوم آزادی کی مناسبت قومی پرچم والا ماسک پہن رکھا تھا۔