Wednesday, May 15, 2024

وزیراعظم نے شکست کے بعد تسلیم کرلیا اعتماد کھو چکے ہیں ، قمر زمان کائرہ

وزیراعظم نے شکست کے بعد تسلیم کرلیا اعتماد کھو چکے ہیں ، قمر زمان کائرہ
March 5, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) رہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا وزیراعظم نے شکست کے بعد تسلیم کرلیا اعتماد کھو چکے ہیں۔

قمر زمان کائرہ نے نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام صبح سویرے پاکستان میں گفتگو میں کہا سینیٹ چیئرمین کا مرحلہ بھی کامیابی سے طے کریں گے۔

رہنما ن لیگ آصف کرمانی بولے حکومت اخلاقی جواز کھو چکی ہے۔ ہم سمجھ رہے تھے وزیراعظم اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کریں گے۔ حفیظ شیخ کی ناکامی حکومت پر کھلا عدم اعتماد ہے۔ اعتماد کا ووٹ اسی کو لینے کی ضرورت پڑتی ہے جو سمجھتا ہو اعتماد کھو چکا۔