Monday, May 13, 2024

وزیراعظم نے سینیٹ انتخابات پر حکمت عملی ترتیب دیدی

وزیراعظم نے سینیٹ انتخابات پر حکمت عملی ترتیب دیدی
March 1, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات پر حکمت عملی ترتیب دیدی۔ عمران خان سینیٹ انتخابات سے پہلے قومی اسمبلی چیمبر میں بیٹھیں گے۔

اسلام آباد سے یوسف رضا گیلانی کو ہرانے اور عبدالحفیظ شیخ کو کامیاب کرانے کیلئے  حکومت نے پلاننگ مکمل کرلی ۔ وزیر اعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات پر حکمت عملی ترتیب دیدی۔ وزیر اعظم  نے سینیٹ انتخابات سے پہلے قومی اسمبلی چیمبر میں بیٹھنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر اعظم اگلے دو روز پارلیمنٹ ہاؤس میں ارکان سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے حفیظ شیخ کی جیت کا دعویٰ کر دیا۔ تحریک انصاف میں کسی  بھی انتشار اور پھوٹ کی تردید بھی کر دی۔ مراد سعید نے کہا چھانگا مانگا اور پرچی پر سیاست کرنے والے انتخابات میں شفافیت کی بات نہیں کر سکتے۔ ان کے ضمیر بکتے بھی ہیں اور یہ ضمیر خریدتے بھی ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز بھی حکومتی امیدوار کی کامیابی کیلئے پر امید ہیں۔ اپنے ایک ٹویٹ میں کہا عمران خان انتخابی عمل میں شفافیت کیلئے عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اوپن بیلٹ کے مخالف کرپٹ نظام کا تسلسل چاہتے ہیں۔