Tuesday, May 21, 2024

وزیراعظم نے سینیٹ انتخابات میں الیکشن کمیشن کا کردار متنازعہ قرار دیدیا

وزیراعظم نے سینیٹ انتخابات میں الیکشن کمیشن کا کردار متنازعہ قرار دیدیا
March 8, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، وزیراعظم کی الیکشن کمیشن پر تنقید، سینیٹ انتخابات میں الیکشن کمیشن کا کردار متنازعہ قرار دیا۔کہتے ہیں نااہل شخص پیسے کے زور پر سینیٹ میں آگیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب میں کہا، ڈسکہ الیکشن میں امیدوار کی دو لائنوں پر نتیجہ روک کر الیکشن کالعدم کردیا سینیٹ الیکشن میں ہماری پٹیشنز کو کسی خاطر میں نہیں لایا گیا۔

سینیٹ الیکشن میں ہمارا بیانیہ صحیح ثابت ہوا، سب نے دیکھا سینیٹ الیکشن میں پیسہ چلتا ہے، نااہل شخص پیسہ کے زور پر سینیٹ میں آگیا، اب پیسے کے بل بوتے پر چیئرمین سینیٹ کے خواب دیکھ رہا ہے۔ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے ہمارے سینیٹرز کو آفرز مل رہی ہیں، جانتا ہوں کس سینیٹر کو کیا آفر آئی۔ پی ڈی ایم کے خلاف مزید فعال ہوں۔

چیئرمین سینیٹ کے الیکشنز پر وزیر اعظم نے ترجمانوں کو ٹاسک سونپ دیا۔ ترجمانوں کو کرپٹ لوگوں کے پیسہ کے بل بوتے پر اقتدار میں آنے کے بیانیہ کی ترویج اور پی ڈی ایم کے خلاف فعال ہونے کی ہدایت کردی۔