Thursday, April 18, 2024

وزیراعظم نے سی پیک کے تحت آزاد پتن ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم نے سی پیک کے تحت آزاد پتن ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
July 6, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے سی پیک کے تحت آزاد پتن ہائیڈروپاورپراجیکٹ کا افتتاح کر دیا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا منصوبے کی تکمیل سے سستی بجلی ملے گی۔ وزیراعظم نے ہائیڈرو پاور پراجیکٹ معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا سی پیک پاکستان کو بہت اوپر لے کر جائے گا، پانی سے بجلی بننے کی صورت میں بہت سستی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں تیل سے بجلی کے پیداواری منصوبوں سے انڈسٹری تباہ ہوئی، اور روپیہ گرنے سے بھی بجلی کی قیمت بڑھ جاتی تھی۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے بھی پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے خدوخال اور پیشرفت سے آگاہ کیا۔ اس سے قبل پاکستان اور چین کے درمیان آزاد پتن ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے معاہدے پر دستخط بھی کئے گئے۔