Thursday, April 18, 2024

وزیراعظم نے سندھ حکومت کو آٹا اور یوریا کھاد بحران کا ذمہ دار قرار دیدیا

وزیراعظم نے سندھ حکومت کو آٹا اور یوریا کھاد بحران کا ذمہ دار قرار دیدیا
November 26, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے سندھ حکومت کو آٹا اور یوریا کھاد کے بحران کا ذمہ دار قرار دیدیا۔ 

پارٹی رہنمائوں کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے توپوں کا رخ سندھ حکومت کی طرف موڑ دیا۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں سندھ حکومت کو آٹا اور یوریا کھاد کے بحران کا ذمہ دار قرار دیا، کہتے ہیں کراچی میں مہنگائی کے اشاریے سب سے زیادہ ہیں۔ سندھ حکومت نے چیزوں کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہیں کی۔

مریم نواز کی آڈیو ٹیپ کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا یہ کہتے ہیں کہ ہم میڈیا پر پابندی لگا رہے ہیں، ان کا کچا چٹھا سب کے سامنے آ گیا، یہ ہمیں فاشسٹ کہتے ہیں یہ خود اس سے بڑھ کر ہیں، انہوں نے میڈیا میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی۔ مریم نے کس حیثیت سے یہ بات کی، وزیراعظم عمران خان کو وزارت اطلاعات نے مریم نواز کی آڈیو ٹیپ کے حوالے سے کاروائی بارے بریفنگ دی۔

وزیرمملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کہتے ہیں مریم نواز نے وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھ کر میڈیا کے اشتہارات بند کیے، ہماری حکومت اشتہارات کے ذریعے میڈیا پر دبائو نہیں ڈال رہی۔

فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا سندھ حکومت مافیاز کے ذریعے عوام کا استحصال کررہی ہے، کراچی میں سب بڑے منصوبے وفاق مکمل کررہا ہے۔

عثمان ڈار نے کہا کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے 50ہزار نوجوانوں کو روزگار مل چکا ہے۔