Monday, September 16, 2024

وزیراعظم نے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو فوری امداد فراہم کرنے کی ہدایت کر دی

وزیراعظم نے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو فوری امداد فراہم کرنے کی ہدایت کر دی
August 2, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم  نے سعودی عرب میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو فوری امداد فراہم کرنے کی ہدایت  کردی ،‏ریاض میں پاکستانی سفارتخانےمیں سہولت سینٹر قائم کردیا گیا۔ وزیراعظم ہائوس کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی فوری مدد کی جائے۔ اس مقصد کے لیے پاکستانی سفارتخانے میں خصوصی مرکز قائم کردیا گیا ہے۔ سفارتخانہ پاکستانی مزدوروں کی تنخواہوں کے حوالے سے بھی مدد فراہم کرے گا۔انہیں خوراک اور طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ پاکستانی سفارتخانہ پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے سفری سہولیات بھی فراہم کرے گا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ سعودی شاہ نے پاکستانی مزدوروں کو فوری تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم دے دیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ وہ اپنے خاندانوں کے لیے روزی کمانے والے محنتی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستان کےمحنت کش ہمارا فخر ہیں۔ مشکل کا شکار پاکستانی بھائیوں کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔