Friday, April 19, 2024

وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دیدی

وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دیدی
February 11, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ 

وزیراعظم عمران خان سے سرکاری ملازمین سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی سے ملاقات کی، وزارت خزانہ کے حکام نے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

سرکاری وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا معاملہ!، وزیراعظم عمران خان سے سرکاری ملازمین سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی نے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کرنے والوں میں شیخ رشید، پرویز خٹک، علی محمد خان شامل تھے۔ ملاقات میں وزارت خزانہ کے حکام نے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

وزیراعظم کو تنخواہوں میں اضافے سے قومی خزانے پر پڑنے والے بوجھ اور سرکاری ملازمین سے طے ہونے والے فارمولے پر بھی بریفنگ دی۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری کابینہ سے لی جائے گی۔ تنخواہوں میں اضافے کی منظوری کابینہ سے سرکولیشن سمری کے ذریعے لی جائے گی۔ کابینہ سے منظوری کے بعد تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیش جاری کیا جائے گا۔