Friday, May 17, 2024

وزیراعظم نے سردیوں میں دوبارہ کورونا پھیلنے کا خدشہ ظاہر کردیا

وزیراعظم نے سردیوں میں دوبارہ کورونا پھیلنے کا خدشہ ظاہر کردیا
October 4, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے سردیوں میں دوبارہ کورونا پھیلنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1312648665643790342?s=20 وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ دوسرے ممالک کی نسبت اللہ کے کرم سے پاکستان میں کورونا کم پھیلا ہے، مگرسردیوں میں کورونا کی دوسری لہر آسکتی ہے۔ عمران خان نے مزید لکھا کہ عوامی مقامات پر ہرکوئی ماسک پہنے، تمام دفاتر اور تعلیمی اداروں میں ماسک کا استعمال یقینی بنایا جائے۔