Friday, April 26, 2024

وزیراعظم نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی

وزیراعظم نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی
May 8, 2021

مدینہ (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی روضہ رسولﷺ پر حاضری دی، مسجد نبوی میں روزہ افطار کیا، نوافل ادا کئے، ملکی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں۔ 

عمران خان نے امام مسجد نبوی شیخ علی بن عبدالرحمن الحذیفی سے ملاقات بھی کی، وزیراعظم عمران خان ننگے پاؤں مدینہ منورہ پہنچے۔ گورنر مدینہ منورہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔

وزیراعظم کے ہمراہ مدینہ منورہ جانے والے وفد میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی، وزیر داخلہ شیخ رشید، گورنر سندھ عمران اسماعیل، شاہ فرمان، فیصل جاوید، علیم خان اور دیگر بھی شامل تھے۔

وزیراعظم عمران خان مدینہ منورہ کے بعد مکہ مکرمہ پہنچ کر عمرہ ادا کریں گے، اس کے بعد وفد کے ہمراہ وطن واپسی ہوگی۔