Thursday, April 18, 2024

وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کے دو بڑوں محمود خان اور عاطف خان میں صلح کرا دی

وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کے دو بڑوں محمود خان اور عاطف خان میں صلح کرا دی
February 15, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران نے خیبر پختونخوا کے دو بڑوں وزیر اعلی محمود خان اور سابق سینئر وزیر عاطف خان میں صلح کرا دی۔

وزیراعظم عمران خان سے گورنر، وزیراعلی خیبرپختونخوا اور عاطف خان سمیت پشاور اور مالاکنڈ کے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے عاطف خان کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کا عندیہ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق عاطف خان کو آئندہ چند روز میں کے پی کابینہ کا حصہ بنایا جائے گا۔

عمران خان سے فواد چودھری اور رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری کی بھی ملاقات ہوئی۔ عمران خان نے عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی ہدایت کر دی۔

ادھر حکومت ناراض رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری کو منانے میں بھی کامیاب ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات میں خرم لغاری نے تحفظات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے حلقے کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ اراکین اسمبلی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ خرم لغاری نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔