Friday, March 29, 2024

وزیراعظم نے خطے میں امن کیلئے بھارت سے مذاکرات کا آپشن چناتھا، وزیراطلاعات پنجاب

وزیراعظم نے خطے میں امن کیلئے بھارت سے مذاکرات کا آپشن چناتھا، وزیراطلاعات پنجاب
October 1, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض  الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے خطے میں امن کے قیام کیلئے بھارت سے مذاکرات کا آپشن چنا تھا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ  مودی گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کا قاتل ہے، بھارتی قیادت الیکشن جیتنے کیلئے جنگ کی دھمکیاں نہ دے، کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔ فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،کوشش کریں گے ہزاروں پاکستانیوں کے قاتل کلبھوشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں۔