Friday, April 26, 2024

وزیراعظم نے بنگلہ دیشی ہم منصب شیخ حسینہ واجد کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا

وزیراعظم نے بنگلہ دیشی ہم منصب شیخ حسینہ واجد کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا
July 22, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان اور بنگلہ دیشی ہم منصب شیخ حسینہ واجد کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم ہائوس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا بنگلہ دیشی ہم منصب شیخ حسینہ واجد سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خطے میں امن اور خوشحالی کے لیے مسئلہ کشمیرکا حل انتہائی ضروری ہے۔ وزیراعظم نے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکسان بنگلہ دیش کے ساتھ باہمی احترام اور مساوی بنیادوں پر تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ وزیراعظم نے کورونا وائرس سے بنگلہ دیش میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے وبا سے نمٹنے کے لیے بنگلہ دیشی حکومت کے اقدامات کو سراہا۔ دونوں رہنمائوں نے وبا سے نمٹنے کے لیے اپنے اپنے اقدامات پر بات چیت کی۔ وزیراعظم نے قرضوں میں ریلیف کے لیے عالمی مہم سے بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے حالیہ سیلاب سے بنگلہ دیش میں نقصان پر دکھ کا بھی اظہار کیا۔ وزیراعظم نے بنگلہ دیشی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔