Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم نے بلوچستان میں مختلف میگا پروجیکٹس کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم نے بلوچستان میں مختلف میگا پروجیکٹس کا افتتاح کر دیا
March 29, 2019

 کوئٹہ (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان میں مختلف میگا پروجیکٹس کا افتتاح کر دیا۔ سی پیک مغربی روٹ پر کوئٹہ ژوب موٹروے ایم 50 اور ہیلتھ کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا بلوچستان کی ترقی کے لیے وزیراعظم کے عملی اقدامات کا اعتراف کرتے ہیں۔ اس سے قبل بلوچستان کے عوام کو کئی خدشات تھے۔ آج صحیح معنوں میں سی پیک کے مغربی روٹ پر کام ہو رہا ہے۔ سی پیک خطے میں گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے۔

وزیراعظم ، بلوچستان ، میگا پروجیکٹس ، سی پیک ، جام کمال خان

جام کمال خان نے کہا جن مشکلات کا سامنا وفاق کو ہے، ایسی ہی مشکلات کا سامنا بلوچستان کو ہے۔ ماضی میں دکھاوے کی سیاست ہوتی رہی۔ بلوچستان کی محرومیوں کی بڑی وجہ نظراندازی ہے۔ موجودہ وفاقی حکومت عملی طور پر بلوچستان میں کام کررہی ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=dUxs-IHmrik

جام کمال خان نے کہا بلوچستان کے عوام نے بڑی قربانیاں دیں۔ بلوچستان ماضی کی نسبت بہت بہتر ہے۔ بلوچستان پاکستان کی ترقی کا ضامن بنے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب میں کہا جام کمال ایسا وزیراعلیٰ ہے جو لوگوں کے لیے درد رکھتا ہے۔ بلوچستان خوش قسمت صوبہ ہے جس کا وزیراعلیٰ جام کمال ہے۔

عمران خان نے کہا سابق وزرائے اعظم بلوچستان سے زیادہ لندن جاتے رہے۔ بلوچستان میں سیاست صرف الیکشن جیتنے کےلیے کی جاتی رہی۔ ماضی میں حکمرانوں نے بلوچستان کے وسائل کو اپنی ذات پر خرچ کیا۔ آج سی پیک کے مغربی روٹ پر کام کی وجہ سے بہت خوش ہوں۔ ہمیں مغربی روٹ کو پہلے بنانا چاہیے تھا۔

https://www.youtube.com/watch?v=K9mU9iRmx9o

 وزیراعظم عمران خان نے کہا کوئٹہ سے تقتان تک ریلوے ٹریک بچھانے کا منصوبہ ہے۔ کافی کمپنیوں سے بات چیت آگے بڑھ گئی ہے۔ شیخ رشید کوئٹہ تفتان ریلوے ٹریک کے لیے بڑی محنت کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا ملک کے تمام بڑے شہروں کے لئے ماسٹر پلان بنا رہے ہیں۔ ماسٹر پلان بنانے سے عوام کو تمام بنیادی سہولیات میسر ہونگی۔ ماسٹر پلان کے بغیر عوام کو بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی جا سکتیں۔ بڑے بڑے شہروں کیلئے ماسٹر پلان بنائیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا صوبے کے واحد کارڈیک انسٹیٹیوٹ کیلئے فنڈنگ آرگنائز کرنے پر آرمی چیف کے شکرگزار ہیں ،، صوبائی حکومت اور فوج کے ساتھ ملکر کینسر انسٹیٹیوٹ بھی بنائیں گے۔