Wednesday, April 24, 2024

وزیراعظم نے بغیر ویزا پاکستان آنے کیلئے نائکوپ کارڈ کی شرط ختم کر دی

وزیراعظم نے بغیر ویزا پاکستان آنے کیلئے نائکوپ کارڈ کی شرط ختم کر دی
November 26, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) حکومت پاکستان نے بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعظم نے بغیر ویزا پاکستان آنے کیلئے نائکوپ کارڈ کی شرط ختم کر دی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری نے نائیکوپ ختم کرنے کی سفارش کی تھی جس کے بعد بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے نائیکوپ کی شرط ختم کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے فیصلہ کی منظوری دے دی۔ پاکستانی پاسپورٹ کے حامل بیرون ملک پاکستانیوں کو ویزے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ نائیکوپ کے حامل بیرونی ملک پاکستانیوں کو ویزا سے استثنی حاصل تھا۔ بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے نائیکوپ کی شرط ختم کر دی گئی۔ نائیکوپ کے حصول میں بیرون ملک پاکستانیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔