Thursday, March 28, 2024

وزیراعظم نے ایڈووکیٹ خالد خورشید کی بطور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منظوری دیدی

وزیراعظم نے ایڈووکیٹ خالد خورشید کی بطور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منظوری دیدی
November 27, 2020

وزیراعظم عمران خان نے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات کے بعد منظوری دی۔

تحریک انصاف کے صوبائی جنرل سیکریٹری فتح اللہ خان، پیپلزپارٹی کے امجد حسین ایڈووکیٹ اور کرنل عبیداللہ بیگ بھی وزیراعلیٰ بننے کی دوڑ میں شامل تھے۔ تین ناموں کی فہرست حتمی منظوری کے لئے وزیر اعظم عمران کو بھیج گئی تھی۔

متوقع وزراء میں جاوید مناوا کو خزانہ اور وزیرکلیم کو ورکس کا قلمدان مل سکتا ہے، سہیل عباس کو بورڈ آف ریونیو اور شمس لون کو وزارتِ خوراک کا قلمدان دئیے جانے کا امکان ہے۔