Friday, April 19, 2024

وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں بھی مودی سے دوستی نبھائی : پرویز الہیٰ

وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں بھی مودی سے دوستی نبھائی : پرویز الہیٰ
September 25, 2016
گجرات(92نیوز)مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشت گرد کہنے والے مودی کے خلاف اقوام متحدہ میں بھی دوستی نبھائی گئی اور اسکے خلاف ایک لفظ نہیں بولاگیا ۔مودی کے خلاف نواز شریف سلامتی کونسل میں خاموش رہے۔ تفصیلات کےمطابق گجرات میں ظہور پیلس میں چودھری ظہور الہی شہید کی 35 ویں برسی کی تقریب کے موقع پر پرویز الہی نے کہا کہ اقوام متحدہ میں وزیراعظم نواز شریف نے کوئی نئی بات نہیں کی۔ چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ اس شخص کے ساتھ اقوام متحدہ میں بھی دوستی نبھائی گئی جس نے پاکستان کو دہشتگرد ملک قرار دیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو چاہیے تھا کہ وہ بھی نہتے مسلمانوں کے قاتل نریندر مودی کو دہشتگرد قرار دیتے۔  پرویز الہی کا کہنا تھا کہ نواز شریف قائد اعظم سولر پلانٹ اور نندی پور پراجیکٹ کے اربوں روپے کھا گئے۔