Sunday, April 28, 2024

وزیراعظم نے اقتصادی راہداری منصوبے مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کر دی

وزیراعظم نے اقتصادی راہداری منصوبے مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کر دی
November 2, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری کے منصوبے خطے کے لیے گیم چینجر ثابت ہونگے۔ تمام منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے گا۔ چینی انجینئرز کو مکمل سکیورٹی دی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔ وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ تمام منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے گا۔ چین پاکستان کا دوست اور منصوبوں میں شراکت دار ہے۔ چینی انجینئروں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔ وزارت داخلہ چینی کارکنوں کو سکیورٹی فراہمی سے متعلق کوئی غفلت کا مظاہرہ نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں میں شفافیت کو برقرار رکھا جائے گا اور منصوبوں کی تکمیل سے خطے میں ترقی آئے گی۔