Sunday, September 8, 2024

وزیراعظم نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا

وزیراعظم نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا
August 28, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا گیا۔ اسحاق ڈار کو آوٹ کرنے کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس کا گیارہ نکاتی ایجنڈا تیار کرلیا گیا۔

نواز شریف کی نااہلی کے بعد شاہد خاقان عباسی نے وازرت عظمی سنبھالی تو آتے ہیں اسحاق ڈار کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کی صدارت سے الگ کردیا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کے بعد اس کا اولین اجلاس منگل کی شام چار بجے طلب کیا گیا ہے جس کی صدرات پہلی مرتبہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی خود کریں گے۔ اجلاس میں اٹھارہ وزارتوں اور اداروں کے سربراہاں کو شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی ہے۔

اجلاس کے گیارہ نکاتی ایجنڈا می ایجنڈے میں صوفیہ فیلڈ سے گیس کی فراہمی۔ ایل پی جی ایئر مکس منصوبوں پر غور ہو گا۔ اچ ٹو پروجیکٹ کےلئے گیس کی قیمتوں کا تعین۔ مکوڑی فیلڈ سے گیس کی فراہمی۔

کراچی لاہور ایل این جی منصوبہ بھی ایجنڈے پر شامل ہے۔ ڈیزل کی یورو فور اور فائیو کی مارکیٹنگ۔ آئل مارکیٹنگ اور ڈیلرز مارجن پر بھی غور ہو گا۔ گلگت بلتستان میں گندم پر سبسڈی اور پاکستان سٹیل مل کے ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہوں کی منظوری بھی دیئے جانے کا امکان ہے۔