Saturday, May 18, 2024

وزیراعظم نے آفتاب صدیقی کا پارلیمانی سیکرٹری کے عہدے سے استعفیٰ منظور کرلیا

وزیراعظم نے آفتاب صدیقی کا پارلیمانی سیکرٹری کے عہدے سے استعفیٰ منظور کرلیا
December 24, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے آفتاب صدیقی کا پارلیمانی سیکرٹری کے عہدے سے استعفیٰ منظور کرلیا۔

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے ڈیفنس کراچی میں گیس کی شدید قلت پر احتجاجاً استعفیٰ دیا تھا۔

آفتاب صدیقی پارلیمانی سیکرٹری برائے بحری اُمور تھے۔

وزارت پارلیمانی اُمور نے آفتاب صدیقی کے استعفیٰ کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔