Friday, April 26, 2024

وزیراعظم نے 50لاکھ سستے گھر منصوبے پر عملدرآمد کیلئے کمیٹی قائم کردی

وزیراعظم نے 50لاکھ سستے گھر منصوبے پر عملدرآمد کیلئے کمیٹی قائم کردی
September 3, 2018
اسلام آباد( 92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے 50 لاکھ سستے گھر منصوبے پرعملدرآمد کے لئے کمیٹی قائم کردی، وزیراعظم کا کہان ہے کہ  منصوبے سے نہ صرف رہائشی مسائل حل ہوں گے بلکہ اقتصادی ترقی بھی ہوگی، اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کی روک تھام کے لئے قوانین میں ترامیم کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں 50 لاکھ سستے مکانات کی تعمیر کے منصوبے پر غور کیا گیا ، وزیر اعظم نے منصوبے پر عملدرآمد اور روڈ میپ بنانے کے لئے سیکرٹری ہاؤسنگ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ۔ وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  پچاس لاکھ سستے مکانات کی تعمیر حکومت کی اولین ترجیح ہے ،  منصوبے نہ صرف رہائشی مسائل حل ہونگے بلکہ اقتصادی ترقی بھی ہوگی۔ رہائشی منصوبہ سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ لوگوں کو بے گھر کئے بغیر کچی آبادیوں کو ریگولرائز کرنے کی جامع پالیسی بھی بنائی جائےگی ۔ وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں سمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کی روک تھام پر بھی غورکیا گیا ، وزیراعظم کو سمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کے ذریعے قومی معیشت کوہونیوالے نقصانات پر بریفنگ دی گئی۔ سمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کی موثر روک تھام کے لئے قوانین میں ترامیم کا فیصلہ کیا گیا۔ حوالہ  ہنڈی  سے متعلق  اٹارنی جنرل کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی  جس میں اسٹیٹ بنک، ایف بی آر، کسٹم،  اور ایف آئی اے کے نمائندے شامل ہوں گے۔ کمیٹی ایک ہفتے میں اپنی سفارشات وزیرِ اعظم کو پیش کرے گی۔