Sunday, September 8, 2024

وزیراعظم نوازشریف کی سعودی فرمانروا کے عشائیے میں شرکت

وزیراعظم نوازشریف کی سعودی فرمانروا کے عشائیے میں شرکت
March 10, 2016
ریاض (92نیوز)وزیراعظم نوازشریف کی آرمی چیف کےہمراہ سعودی فرمانروا کے عشائیے میں شرکت۔ تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے آرمی چیف کے ہمراہ سعودی فرمانروا کے عشائیے میں شرکت کی جہاں  شاہ سلمان نےمہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ تقریب میں اکیس ملکوں کے سربراہ اور نمائندے بھی موجود تھے  ۔ واضح رہے کہ وزیراعظم اور آرمی چیف سعودی عرب میں جاری فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب میں  شرکت کرنے کیلئے ریاض پہنچے ہوئے ہیں ۔