Sunday, September 8, 2024

وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت قومی وداخلی سلامتی سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس

وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت قومی وداخلی سلامتی سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس
March 18, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت قومی وداخلی سلامتی سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں سیاسی وعسکری قیادت کی جانب سے ملک سے دہشت گردی اور انتہاپسندی کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت امن وامان کی صورتحال سے متعلق جائزہ لیا گیا جس میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیراعظم کے مشیر طارق فاطمی، سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر اور دیگر سول وعسکری حکام نے شرکت کی۔ شرکاء نے پشاور میں سرکاری ملازمین کی بس میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کو دہرایا۔ اجلاس میں ملک کی اندرونی وبیرونی سلامتی سے متعلق امور پر غور کیا گیا اور ملک بھر میں جاری فوجی آپریشن میں پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ شرکاء کی جانب سے ملک سے دہشت گردی وانتہاپسندی کے خاتمے پر اتفاق کیا گیا جبکہ اجلاس میں کراچی آپریشن اور آپریشن ضرب عضب کے خاطر خواہ نتائج پر اظہار اطمینان بھی کیا گیا۔