Friday, May 3, 2024

وزیراعظم نوازشریف کی اسمبلی تقریر سے معاملہ ختم نہیں ہو گا: میاں محمود الرشید

وزیراعظم نوازشریف کی اسمبلی تقریر سے معاملہ ختم نہیں ہو گا: میاں محمود الرشید
May 17, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا کہ اگر سات سوالوں کے جواب وزیراعظم اسمبلی میں نہیں دیں گے تو گلی محلوں، میدانوں اور عدالتوں میں لڑائی لڑیں گے۔ پنجاب اسمبلی  کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی اسمبلی کی تقریر سے معاملہ ختم نہیں ہو گا۔ دو ہزار تیرہ میں شریف خاندان ڈیفالٹر تھا۔ اتفاق فائونڈری کے لیے پانچ ارب روپے کا انتظام کیسے ہوا۔ انہوں نے کہا کہ دو ہزار تیرہ میں سٹیٹ بنک نے الیکشن کمشن کو شریف برادران کے بارے میں کیوں نہیں لکھا۔ وزیراعظم کے خطاب سے معلات ٹھیک ہونے کے بجائے مزید خراب ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت اپوزیشن سے مل کر ٹی او آرز بنانے میں سنجیدہ ہے تو متحدہ اپوزیشن تیار ہے۔