Thursday, March 28, 2024

وزیراعظم نوازشریف کل لندن سے وطن واپس آئینگے

وزیراعظم نوازشریف کل لندن سے وطن واپس آئینگے
May 25, 2016
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نوازشریف اپنا طبی معائنہ کرا کے کل لندن سے وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔ وزیراعظم کی آمدکے فوری بعد بلوچستان میں ڈرون حملے کے بعدپیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیلئے قومی سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کل لندن سے وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی آمد کے فوری بعد قومی سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا جائے گا۔ اجلاس کی تاریخ اور وقت کا تعین کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں بلوچستان میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سیاسی اور عسکری قیادت افغان مفاہمتی عمل، پاک امریکہ تعلقات کا نئے سرے سے جائزہ لیا جائے گا۔ امریکی ڈرون حملے پر پاکستان کا باضابطہ ردعمل قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد سامنے آئے گا۔ اجلاس میں وزیر دفاع، وزیر داخلہ، مشیر خارجہ، وزیر اطلاعات شریک ہونگے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف، تینوں مسلح افواج سربراہان اور اعلی حکام شریک ہونگے۔