Saturday, April 27, 2024

وزیراعظم نوازشریف کا کا بائی پاس آپریشن منگل کو لندن میں ہو گا

وزیراعظم نوازشریف کا کا بائی پاس آپریشن منگل کو لندن میں ہو گا
May 28, 2016
لندن (92نیوز) ڈاکٹروں نے وزیراعظم نواز شریف کو فوری طور پر اوپن ہارٹ سرجری کرانے کی ہدایت کر دی۔ منگل کو ان کا لندن میں بائی پاس آپریشن ہو گا۔ وزیر اعظم نے اہل خانہ اور قریبی رفقا سے مشاورت کے بعد آپریشن کا فیصلہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف جنیوا سے واپسی پر اپنا طبی معائنہ کرانے کے لیے لندن گئے تھے جہاں رائل برامٹن اسپتال میں ان کی انجیو گرافی کی گئی۔ انجیو گرافی میں وزیراعظم کے خون کے بہاو میں رکاوٹ سامنے آئی جس کے پیش نظر اوپن ہارٹ سرجری ضروری قرار پائی اور ڈاکٹرز نے انہیں فوری طور پر آپریشن کرانے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم نے اپنے اہل خانہ اور قریبی رفقا سے مشاورت کے بعد بائی پاس آپریشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے جو منگل کے روز ہو گا۔ آپریشن کے بعد وہ مزید دو ہفتے لندن میں قیام کریں گے۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور خاندان کے دیگر افراد اگلے ایک دو روز میں لندن پہنچ جائیں گے۔ مریم نوازشریف کا اپنے ٹویٹ میں کہنا ہے وزیراعظم دو ہزار گیارہ سے دل کے عارضے میں مبتلا ہیں۔ لندن میں لیے گئے ٹیسٹوں کی روشنی میں ڈاکٹرز نے انہیں اوپن ہارٹ سرجری کا مشورہ دیا ہے۔ وزیراعظم ایک ہفتے تک اسپتال میں رہیں گے۔ مریم نواز نے وزیراعظم کی صحت کے لیے شہریوں سے دعاو¿ں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دعائیں ادویات سے زیادہ موثر ہیں۔ کروڑوں لوگ میاں نوازشریف کیلئے دعاگوہیں۔ انشا اللہ وہ جلد صحت یاب ہوں گے۔