Tuesday, April 30, 2024

وزیراعظم نوازشریف کا چودھری شیر علی اور رانا ثنا اللہ کی بیان بازی کا نوٹس

وزیراعظم نوازشریف کا چودھری شیر علی اور رانا ثنا اللہ کی بیان بازی کا نوٹس
October 16, 2015

اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) وزیراعظم نوازشریف نے چوہدری شیر علی اور رانا ثنا اللہ کی مخالفانہ بیان بازی کا نوٹس لیتے ہوئے اس سلسلے کو روک دینے کا حکم دیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے اپنے خلاف کی جانے والی شیر علی کی پریس کانفرنس کی ریکارڈنگ مانگ لی۔

وزیراعظم نے مسلم لیگی رہنماؤں چوہدری شیر علی اور رانا ثنا اللہ کو مزید بیان دینے سے روک دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف دونوں رہنماؤں سے دورہ امریکہ کے بعد ملاقات کریں گے اور اس تنازع کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

ادھر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے چودھری شیر علی کی پریس کانفرنس کی ویڈیو منگوا لی ہے اور وہ اپنے خلاف شیر علی کی گفتگو کا جائزہ لیں گے۔