Friday, April 19, 2024

وزیراعظم نوازشریف کا دورہ امریکہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، عوامی سطح پر تعلقات قائم کرنے کے خواہاں ہیں: اعزاز چودھری

وزیراعظم نوازشریف کا دورہ امریکہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، عوامی سطح پر تعلقات قائم کرنے کے خواہاں ہیں: اعزاز چودھری
October 20, 2015
واشنگٹن (نائنٹی ٹو نیوز) سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کا دورہ امریکہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستان امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے ساتھ ساتھ  امریکی منڈیوں تک زیادہ سے زیادہ رسائی چاہتا ہے۔ وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے بارے میں واشنگٹن میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے اعزاز چودھری نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ دفاع، اقتصادیات اور تعلیم سمیت دیگر شعبہ جات میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔ پاکستان امریکا سے عوامی سطح پر تعلقات قائم کرنے کا خواہاں ہے۔ چاہتے ہیں کہ اقتصادی راہداری کے منصوبے میں امریکہ بھی شریک ہو۔ اعزاز چودھری نے واضح کیا کہ پاکستان دنیا کے دیگر ممالک کے طرح اپنے ہمسائیوں سے بھی اچھے تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے۔ براک اوباما کے ساتھ ملاقات میں وزیراعظم نوازشریف لائن آف کنٹرول پر بھارت کی خلاف ورزیوں کو بھی زیربحث لائیں گے۔ وزیراعظم نوازشریف آج سے امریکا کا تین روزہ دورہ کر رہے ہیں۔ دورے کے دوران وہ جمعرات کو امریکی صدر براک اوباما سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم امریکہ میں موجود پاکستانی کمیونٹی سے بھی خطاب کریں گے۔